امریکی صدرکی تارکین وطن بچوں کی بیدخلی کے لئے ایک اور دھمکی

امریکی صدرکی تارکین وطن بچوں کی بیدخلی کے لئے ایک اور دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کو تارکین وطن کے لاکھوں بچوں کو امریکا بدری سے روکنے کیلئے بل لانا ہوگا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی سے متعلق ری پبلکن اور ڈیموکریٹس سینیٹرز سے ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگومیں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ تارکین وطن کی نئی نسل کو امریکا بدری سے بچانے کیلئے کسی بھی بل پر دستخط کرسکتے ہیں۔لیکن ارکان کانگریس کو میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر طویل دیوار بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دینا ہوگی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرحد پر دیوار یا کوئی اور رکاوٹ نہ ہونے کا مقصد امریکا غیرمحفوظ ہے۔ دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد کسی بھی وقت ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ دیوار کی تعمیر کی قیمت میکسیکو کو اداکرنا ہوگی لیکن میکسیکو نے ایک ڈالر بھی دینے سے انکار کردیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -