سانحہ قصور حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،آصف علی بھٹی
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما آصف علی بھٹی نے کہا ہے کہ سانحہ قصور شہباز شریف کے منہ پر طمانچہ ہے کہاں گئی ان کی گڈ گورننس؟،کہاں گیا انصاف؟،کئی سالوں سے قصور میں بچوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے لیکن پنجاب حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،ان بے شرموں کو اپنی کرسی بچانے کی فکر ہے ،قصور میں معصوم بچی کے بداخلاقی کے بعد وحشیانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ اور دو شہریوں کی شہادت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی ہے جس کا حساب نااہل حکمرانوں کو دینا ہو گا،اب ان کو چوراہوں پر لٹکانے کاوقت آ گیا ہے،ننھی پری زینب کے خون کا حساب ان قاتل حکمرانوں سے لیا جائے گا ،آصف علی بھٹی نے مزید کہاشہباز شریف ڈرامے باز وزیراعلیٰ ہے ،اس کی ڈرامے بازی اب نہیں چلے گی۔