مصر میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی 8عسکریت پسند ہلاک
سینا(آن لائن)مصر کے شمالی صوبہ سینا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث 8عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،مصری سیکورٹی حکام کے مطابق شمالی صوبہ سینا کے شہر العریش میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز اس وقت عمل میں لایا گیا جب علاقہ می الریسہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک رہائشی عمارت کا گھیراؤ کیا گیا۔تاہم کارروائی کے دوران پولیس نے عمارت میں چھپے ہوئے افراد سے خود کو حکام کے حوالے کرنے کے لئے کہا جس کے بعد عمارت سے عسکریت پسندوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ اس کارروائی میں تاحال کسی سیکورٹی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔علاوہ ازیں شہر شیخ زوید میں نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک ہوگیا