کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، یاسر گیلانی

کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں، پی ٹی آئی کوئٹہ دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے لواحقین سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہیں ملک دشمن عناصر پاکستان میں شرانگیزی اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں اور ملک میں انتشار اور عدم استحکام کا خواہاں ہے لیکن پوری قوم متحد ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اُن کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران بھی اپنی ذاتی ترجیحات کو چھوڑ کر دہشت گردی کی اس جنگ میں صف آرا ہو تاکہ قوم کو جلد سے جلد اس ناسور سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔

ف

مزید : میٹروپولیٹن 4