حکمرانوں کی نا اہلی سے بداخلاقی جیسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، شازیہ نواز

حکمرانوں کی نا اہلی سے بداخلاقی جیسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، شازیہ نواز

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاذیہ احمد نواز نے قصور میں دلخراش واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ اب ہم اپنی بچیوں کو سکو ل اور مدرسے بھی نہیں بھیج سکتے ، حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے یہ واقعات بڑھتے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو آنکھیں دکھانے کی جرائت ہوئی۔

، لوٹ مار کا مال امریکہ اور برطانیہ سمیت بیرون ملک بینکوں میں بھرنے والے غیروں کے سامنے سر اٹھاکر بات نہیں کرسکتے۔ ،انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے ٹوئٹ نے عالمی امن داؤ پر لگا دیا لیکن بھارت کو خطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے۔

اور پاکستان کی طرف سے اس معاملے پر قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک موقف سامنے آنا چاہیے اور پاکستانی افواج اورعوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...