بھنسالی باکس آفس پر اکشے کمار سے ٹکراؤ سے ناراض

بھنسالی باکس آفس پر اکشے کمار سے ٹکراؤ سے ناراض

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی فلم ’پدماوت‘ کے اکشے کمار کی فلم ’پیڈمین‘ کے ساتھ باکس آفس پر ٹکراؤ سے ناراض ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ گزشتہ سال سے تنازعات کا شکار ہے اور فلم کی نمائش بھارت کا قومی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔فلم کو سنسر بورڈ نے 5 اہم تبدیلیوں کے ساتھ نمائش کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد فلم کی پروڈکشن کمپنی نے فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔فلم 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے جس کا باکس آفس پر مقابلہ اکشے کمار کی فلم ’پیڈمین‘ سے ہوگا تاہم فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی فلم کی نمائش کی تاریخ کے اعلان پر ناراض ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی فلم ’پدماوت‘ کی اکشے کمار کی فلم ’پیڈمین‘ کے ساتھ باکس آفس پر مقابلہ نہیں چاہتے ہیں۔ ہدایت کار فلم کی نمائش فروری میں رکھنے کے خواہش مند تھے جس کی وجہ کسی بھی بڑی فلم کا فروری میں ریلیز نہ ہونا ہے۔

لیکن ان کی مخالفت کے باوجود فلم پروڈکشن کمپنی نے اسی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دونوں فلموں کی کمائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ فلم ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار کیا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...