کپل شرما کے بجائے سنیل گروور بالی وڈ اسٹارز کی ترجیح بن گئے

کپل شرما کے بجائے سنیل گروور بالی وڈ اسٹارز کی ترجیح بن گئے
 کپل شرما کے بجائے سنیل گروور بالی وڈ اسٹارز کی ترجیح بن گئے

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ کے نامور اسٹارز اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے کامیڈین کپل شرما کی بجائے سنیل گروور کو ترجیح دے رہے ہیں۔کپل شرما گزشتہ سال آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ساتھی اداکار سنیل گروور سے لڑائی کی تھی جس کے بعد احتجاجاً سنیل سمیت کئی فنکاروں کو ’دی کپل شرما شو‘ کو خیرباد کہہ دیا اور ان کا شو بھی کچھ ہی عرصے میں بند ہو گیا۔سنیل گروور کپل شرما کے شو کو خیرباد کہنے کے بعد اپنا لائیو کامیڈی شو کررہے ہیں اور اب کئی بڑے اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے سنیل گروور کو ترجیح دے رہے ہیں۔سلمان خان نے اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی تشہیر کے لیے ’دی کپل شرما شو‘ کے سیٹ پر جانے کی بجائے سنیل گروور اور علی اصغر کے ساتھ خصوصی پروگرام کیا۔ایوارڈ شوز میں بھی کپل شرما بڑے اداکاروں کے ساتھ شوز کی میزبانی کرتے رہے ہیں لیکن اب حال ہی میں ’زی سائن ایوارڈ‘ میں ان کی جگہ سنیل گروور شو کی میزبانی کرتے نظر آئے۔اب سلمان خان کے بعد اکشے کمار بھی اپنی فلم’پیڈمین‘ کی تشہیر کے لیے سنیل گروور کے ساتھ خصوصی شو کریں گے جس میں ایک بار پھر سنیل گروور مشہور کردار ’ڈاکٹر مشہور گلاٹی‘ اور ’ رنکو بھابھی‘ کے روپ میں نظرآئیں گے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...