ماہرہ خان جعلی شہرت حاصل کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہیں، خرد حیات

ماہرہ خان جعلی شہرت حاصل کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہیں، خرد حیات

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل خرد حیات نے کہا ہے کہ کسی کی جعلی شہرت زیادہ دیرقائم نہیں رہتی مجھے ایک نہیں درجنوں فلموں میں کام کی پیشکش ہے مگر میں معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ جن کو فن کی الف بے بھی نہیںآتی وہ خود کو شوبز سٹار سمجھ رہی ہیں اور ماہرہ خان بھی جعلی شہرت حاصل کر کے لوگوں کو بے وقو ف بنانے کیلئے کوشش کر رہی ہیں لیکن فلمی شائقین جانتے ہیں کہ کون کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری اداکاری کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتی کیونکہ ہم منفر د کام کرتے ہیں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...