فلم انڈسٹری میں اعلیٰ تعلیم یافتہ کی انٹری سے بہتری آئی،انعم فیاض

فلم انڈسٹری میں اعلیٰ تعلیم یافتہ کی انٹری سے بہتری آئی،انعم فیاض

لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ و ماڈل انعم فیاض نے کہا ہے کہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں اعلیٰ تعلیم یافتہ کی انٹری سے بہتری آئی ہے‘تکنیکی شعبوں سے وابستہ لوگ تعلیم کے زیور سے مالا مال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کا معیار بہتر ہے۔شوبز انڈسٹری کے رزوال کے دن ختم ہو چکے ہیں اب ہماری انڈسٹری ترقی کی منازل تح کررہی ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا ماڈلنگ اور اداکاری دنیا کے سب سے مشکل ترینکام ہیں ۔باہر بیٹھ کر باتیں کرنا زیادہ آسان کام ہے۔کیمرے کے سامنے کام کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے۔کیونکہ پوری دنیا آپ کو دیکھ رہی ہوتی ہے۔اس لئے ہر کام سوچ سمجھ کرکرنا پڑھتا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...