اکشے کمار ’’بگ باس 11‘‘ کے فائنل شو میں شرکت کریں گے

اکشے کمار ’’بگ باس 11‘‘ کے فائنل شو میں شرکت کریں گے

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار اکشے کمار فلم ’’پیڈمین‘‘ کی تشہیری مہم کے لئے سلمان خان کے ریالٹی شو ’’بگ باس11‘‘ کے گرینڈ فینالے میں شرکت کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمارفلم ’’پیڈمین‘‘ کی تشہیری مہم کے لئے سلمان خان کے ریالٹی شو’’بگ باس11‘‘ کے گرینڈ فینالے میں شرکت کریں گے، فلم 25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم ’’پیڈمین‘‘ کے بعد اکشے کمار کرن جوہر کی فلم ’’کیساری‘‘ پر کام کریں گے جس کی کہانی ساراگری کی جنگ پرمبنی ہے جبکہ اسی موضوع پر اجے دیوگن بھی فلم بنائیں گے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...