لاہورآرٹس کونسل میں پہلی مرتبہ ملازمین کوحج پربھیجنے کیلئے قرعہ اندازی

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام پہلی مرتبہ سرکاری خرچہ پر ملازمین کوحج پربھیجنے کی قرعہ اندازی ہوئی جس میں 4خوش قسمت ملازمین جن میں منظور احمد(پینٹر گریڈ10)،وقاص لیاقت(سیکیورٹی گارڈ گریڈ3) ،محمد اعظم(سٹیج منیجر گریڈ17) اور نعیم احمدخان(اسسٹنٹ اکاؤنٹ گریڈ 15) کے نام شامل ہیں کے نام کا قرعہ نکلا۔جن کے حج کے اخراجات لاہورآرٹس کونسل برداشت کرئے گی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس حج سکیم کے لئے الحمرا ء کی ٹیم سے مشاورت کی گئی جس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری پیش پیش تھے اور وہ اس سکیم کو حتمی شکل دینے کے روح رواں بھی ہیں ۔ اس روایت کو اب الحمراء کے رولز کا حصہ بھی بنادیا گیا ہے جو کہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس کو نئے آنے والے لوگ بھی قائم رکھیں۔ سابق چیئرمین الحمراء عطاء الحق قاسمی نے بھی خصوصی طور پر ملازمین کی قرعہ اندازی کی تقر یب میں حصہ لیا اوراپنے اظہار خیال میں ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کی اس کاوش کو سراہا ۔
اور کہا کہ ان کے الحمراء کے لئے اچھے کاموں کی فہرست بہت طویل ہوجارہی ہے جوالحمراء جیسے عالمی ادبی و ثقافتی ادارہ کے لئے نہایت سودمند ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی بھی موجود تھے جنہوں نے الحمراء کے ملازمین کی طرف سے ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...