معصوم زینب کے قتل پر شوبز فنکاروں کا شدید غم وغصے کا اظہار

معصوم زینب کے قتل پر شوبز فنکاروں کا شدید غم وغصے کا اظہار

لاہور(شوبز ڈیسک)قصور میں کمسن بچی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے ایک اور واقعے پرماہرہ خان، ماورا حسین، حمزہ علی عباسی سمیت متعدد اداکاروں نے ٹوئٹر پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔نامور پاکستانی اداکار اور میزبان حمزہ علی عباسی نے فیس بک پر ننھی زینب کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا اس لرزہ خیز واقعے کے بعد میں اپنے احساسات کن الفاظ میں بیان کروں۔ معروف سماجی شخصیت منیبہ مزاری بھی اس موقع پر چپ نہ رہ سکیں اور لکھا کہ 7 سال کی ننھی پری کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی خوفناک ہے ہم آخر کس معاشرے میں رہ رہے ہیں۔خوبرو پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے لکھا ’یا اللہ اس قدر ظلم اور جہالت‘ہم بحیثیت قوم بہت شرمندہ ہیں۔ صرف زینب کا واقعہ نہیں بلکہ یہاں نجانے کتنے زیادتی اور قتل کیواقعات ہیں جو انصاف کے منتظر ہیں۔ معروف ٹی وی اداکارہ نادیہ جمیل نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ننھی زینب کی لاش زیادتی کے بعد کوڑے دان سے برآمد ہوئی اس کے والدین عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں اور جب وہ واپس آئیں گے تو اپنی بچی کی تدفین کریں گے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...