ویشال بھردواج بھی دپیکا پڈوکون کے مداح نکلے

ویشال بھردواج بھی دپیکا پڈوکون کے مداح نکلے

ممبئی(نیٹ نیوز)بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار عرفان خان بہت جلد ایک ساتھ پھر سے شائقین کو اسکرین پر محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں کامیاب اداکار ہدایت کار ویشال بھردواج کی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں، جس میں دپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیں گی۔اس فلم کی کہانی معروف انویسٹی گیٹو صحافی ایس حسین زیدی کی تحقیقاتی کتاب ’ممبئی کی کوئین مافیا‘ سے لی گئی ہے، جس میں دپیکا پڈوکون 'سپنا دی دی' نامی گینگسٹر بنیں گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم جس خاتون پر مبنی ہے وہ داؤد ابراہیم کو قتل کرنے جا منسوبہ بنا چکی ہے، رپورٹس کے مطابق فلم میں داؤد ابراہیم کا کردار عرفان خان کرتے نظر آئیں گے۔دپیکا پڈوکون کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے کے حوالے سے ویشال بھردواج کا ایک ایونٹ میں کہنا تھا کہ 'میں نے اس فلم کا اسکرپٹ چند ماہ قبل لکھا اور اب میں اس کی ہدایات دے رہا ہوں، میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے پر بیحد پرجوش ہوں، مجھے ان کا کام بیحد پسند ہے اور وہ بیحد خوبصورت ہیں، کیمرا دپیکا پڈوکون سے محبت کرتا ہے، میں عرفان خان کے ساتھ طویل عرصے بعد کسی فلم پر کام کررہا ہوں'۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...