فلم’’ شور شرابہ‘‘ سے بہت توقعات وابستہ ہیں،اچھی خان

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ میری آنے والی فلم’’ شور شرابہ‘‘ سے بہت توقعات وابستہ ہیں اور یہ بین الاقوامی معیار کی فلم ثابت ہوگی۔ یہ ملٹی کاسٹ فلم ہے اور اسے معیاری بنانے میں پروڈیوسر سہیل خان اور غوث قادری نے کوئی کمپرومائز نہیں کیا۔سکرپٹ جاندار اور موسیقی شاندار ہے۔ یہ فلم زبوں حالی کا شکار فلم انڈسٹری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا تھا ثابت ہو گی۔اور لاہور کے جو پروڈیوسر فلم بنانے کیلئے گو مگو کی کفیت سے دوچار ہیں۔ ان کے لئے حوصلہ افزا ثابت ہو گی۔

 

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...