کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ تاخیر کا شکار

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت ان دنوں فلم ’’مانیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ کے لڑائی کے مناظر جودھپور میں عکسبند کروا رہی ہیں۔ فلم طے شدہ شیڈول کے مطابق 27 اپریل کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ فلم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ فلم جون یا جولائی میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...