آفرین پری کی سٹیج ڈرامہ’’عاشق2018ء‘‘میں شاندار پرفارمنس

آفرین پری کی سٹیج ڈرامہ’’عاشق2018ء‘‘میں شاندار پرفارمنس

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرآفرین پری کی شالیمار تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’عاشق 2018ء‘‘میں شاندار پر فارمنس انہوں نے کہا ہے کہ کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی خوشی کیلئے اپنے غم بھی برداشت کرتے ہیں۔ بعض اداکارائیں آگے بڑھنے کیلئے فحاشی اور عریانی کا سہارا لیتی ہیں جن کی وجہ سے ان کو آئے روز وارننگ اور پابندی کے نوٹس ملتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیا۔آفرین پری نے کہا کہ سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا آسان نہیں ہے انتہائی محنت اور لگن سے فنکار کا نام بنتا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...