پاکستانی فلم ’’پرچی‘‘ باکس آفس پر چھا گئی

پاکستانی فلم ’’پرچی‘‘ باکس آفس پر چھا گئی
 پاکستانی فلم ’’پرچی‘‘ باکس آفس پر چھا گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شوبز ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان کی 5 جنوری کوریلیز ہونے والی فلم ’پرچی‘شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی فلم نے 3 دن میں 3 کروڑ کماکر سب کو حیران کردیا۔ 2017 کے اختتام پر بھی مقامی سینماؤں میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں اداکار شان کی’ارتھ‘، احسن خان اور نیلم منیر کی ’چھپن چھپائی‘ اورعروہ حسین کی رنگریزا‘شامل ہیں۔ یہ فلمیں باکس آفس پر خاص بزنس کرنے میں تو کامیاب نہ ہوسکیں لیکن2018 کی ابتدا میں حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم’پرچی‘نے ریلیز ہوتے ہی کمال کردکھایا۔فلم نے باکس آفس پر اچھا آغازکرتے ہوئے 3 دن میں 3 کروڑ کمالیے، فلم لوگوں کو اتنی زیادہ پسند آرہی ہے کہ سارے شوز ہاؤس فل جارہے ہیں۔ سینما مالکان کا کہنا ہے کہ ریلیز کے پہلے دن شائقین کا ہجوم فلم دیکھنے کے لیے امڈ پڑا۔ امید کی جارہی ہے کہ فلم مزید اچھا بزنس کرکے 500 ملین تک کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مزید :

کلچر -