اداکاروں نے پراپیگنڈے کو پسندیدہ مشغلہ بنایا لیا ہے،بشریٰ بلوچ

اداکاروں نے پراپیگنڈے کو پسندیدہ مشغلہ بنایا لیا ہے،بشریٰ بلوچ

لاہور( فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل بشریٰ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ الزام تراشی کرنے والوں لوگ سے سخت نفرت کرتی ہوں۔جن کو اب کام نہیں ملتا وہی دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔کچھ اداکاروں نے پراپیگنڈے کو اپنا پسندیدہ مشغلہ بنایا لیا ہے۔میری پہچان میرا کام اور بہترین انتخاب ہے۔انہوں نے کہا جو لوگ جھوٹ اور فریب سے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ کبھی نہیں بنا سکتے ہیں۔بہتان تراشی کا سب سے زیادہ نقصان ہماری انڈسٹری کو ہوا ہے لہذا اب ایسے باب کو ہمیشہ کیلئے بن کرنا ہو گا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...