بھارتی ٹیم دورہ انگلینڈ سے قبل جون میں آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی کھیلے گی

ممبئی (اے پی پی)بھارتی کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں دورہ انگلینڈ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم نے آخری بار 2007ء میں آئرلینڈ کا دورہ کیا تھا اور مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو واحد ون ڈے میچ میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا جبکہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی میں صرف ایک بار مدمقابل ہوئیں اور اس میں بھی بھارتی ٹیم فتح یاب رہی تھی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم 27 اور 29 جون کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...