روایتی رقص '' ہاکا '' سے پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈونیڈن میں استقبال


ڈونیڈن (نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم تیسرے ون ڈے کے لیے ڈونیڈن پہنچ گئی، جیت کے متلاشی گرین شرٹس کا ایئرپورٹ پر ہی روایتی انداز "ہاکا" سے استقبال کیا گیا، شاہین روایتی رقص سے خوب لطف اندوز ہوئے، تصاویر بھی بنائی۔ قومی کھلاڑیوں کے سامنے "ہاکا" انداز پیش کیا گیا جس سے سب محظوظ بھی ہوئے اور ڈانسرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے 13 جنوری کو شیڈول دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم ابھی شائقین کو خوشی نہیں دے سکی مگر نیوزی لینڈ میں کرکٹرز کو مسکرانے کے لئے کچھ نیا ضرور ملا ہے۔تیسرے میچ کے لئے ٹیم پاکستان ڈونیڈن پہنچی تو کیویز طلبہ نے روایتی ہاکا ڈانس سے ان کا استقبال کیا۔ دونوں میچز میں مایوسی کی تصویر بننے والے کھلاڑیوں نے اس خوشگوار لمحے کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔ ٹیم کے ہمراہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور شعیب ملک کی بیگمات بھی موجود ہیں۔ ہاکا نیوزی لینڈ کا روایتی ڈانس ہے جو عموما رگبی میچ میں کیوی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا جاتا ہے مگر ہم تو یہی امید کر سکتے ہیں کہ ہاکا گرین شرٹس میں بھی کوئی جوش بھر دے اور ہاہاکار اب کیوی کیمپ میں ہو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...