بگ بیش لیگ ،آسٹریلوی کرکٹر شارٹ نے 122رنز کی اننگزکھیل کرتہلکہ مچادیا


برسبین(نیٹ نیوز) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ڈی آرسی شارٹ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ہوبارٹ ہریکنز نے برسبین ہیٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کی۔، شارٹ کو 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہوبارٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 179 رنز بنائے، شارٹ نے نے 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 122 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 122 رنز کی اننگز کھیل کر لیوک رائٹ کا 6 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، رائٹ نے 2012ء میں 117 رنز کی اننگز کھیل کر بی بی ایل میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔سٹیکی ٹی اور بین کیوٹنگ نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 176 رنز تک محدود رہی، ہیٹ کے بلے بازوں نے ہدف کے حصول کیلئے آخر دم تک بھرپور فائٹ کی تاہم ہریکنز کے باؤلرز نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا، ہیزلٹ 45 اور کپتان برینڈن میک کولم 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیمرون بائس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلوی کرکٹر ڈی آر سی شارٹ نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...