کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ آج کھیلا جائے گا

کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (نیٹ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا الیون اور انگلینڈ کے مابین ٹور ون ڈے کرکٹ میچ آج سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ مہمان انگلش ٹیم کینگروز کے ہاتھوں ایشز سیریز میں 4-0 سے عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل ٹور ایک روزہ میچ میں اپنی کارکردگی کی جانچ کرے گی۔ انگلش ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کی کپتانی کے فرائض میٹ رینشا انجام دیں گے۔ ٹور میچ کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلامیچ 14 جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔