کولن ڈی کی پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے کیلئے کیوی سکواڈ میں واپسی
آکلینڈ (نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں زخمی جارج وورکر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، 31 سالہ گرینڈ ہوم والد کے انتقال کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔