گربین مگروزا فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل سے دستبردار

گربین مگروزا فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل سے دستبردار

سڈنی (نیٹ نیوز) سپین کی سٹار کھلاڑی گربین مگروزا فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں، رواں ماہ شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ مگروزا کی آسٹریلین اوپن کی تیاریوں کو شدید دھچکا لگا ہے، اسپینش کھلاڑی نے سڈنی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں فتح کے چند گھنٹوں بعد پنڈلی کی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی جس کے بعد ان کی آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے پر سخت مایوسی ہوئی لیکن اب میں سو فیصد فٹنس کے بعد ہی دوبارہ کورٹس کا رخ کروں گی، اس وقت آسٹریلین اوپن میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتی۔

، ایک سے دو روز میں حتمی فیصلہ کروں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی