بگ بیش ، میکسویل نے فاسٹ باؤلرکو ریورس سویپ کھیل ڈالی


ایڈیلیڈ (نیٹ نیوز) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل کو ریورس سویپ کھیل ڈالی۔ 29سالہ گلین میکسویل میچ کے 18ویں اوور میں 52رنز پر بلے باز کررہے تھے جب پیٹر سڈل نے انہیں اوور کی تیسری گیند ان سوئنگ یارکر کرنے کی کوشش کی تاہم 135کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے کی گئی اس گیند کو میکسویل نے کسی پریشانی کے بغیر ریورس سویپ کھیل کر پوائنٹ باؤنڈری کی جانب سے باہر پہنچا دیا۔میکسویل کی اس شاٹ پر کمنٹیٹر بھی حیران و پریشان رہ گئے اور انہیں اس کی تعریف کیلئے الفاظ بھی نہ مل پائے۔ میکسویل نے مذکورہ اننگز میں 39گیند وں پر60رنز سکور کیے تاہم میلبورن کی ٹیم یہ مقابلہ ہار گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...