افغان بلے باز نے سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیا

افغان بلے باز نے سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیا

کابل(نیٹ نیوز)وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ افغان کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں میں روز بروز بہتری آرہی ہے جس کاافغان ٹیم کو بھی بے پناہ فائدہ ہورہا ہے ۔ حال ہی میں انڈر 19افغان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بہیر شاہ نے دنیا ئے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔ بہیر شاہ اب تک سپین گھار ریجن کیلئے 7 فرسٹ کلاس میچز کی 12اننگز میں121.77 کی اوسط سے1096رنز سکور کررکھے ہیں جو ہزار سے زیادہ فرسٹ کلاس رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سب سے بہترین اوسط ہے ۔انہوں نے اپنے پہلے ہی فرسٹ کلاس میچ میں ایموریجن کیخلاف 256رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جو کسی بھی کھلاڑی کی ڈیبیو فرسٹ کلاس میچ میں دوسری بہترین اننگز ہے ،یہ ریکارڈ ممبئی کے سابق بلے باز امول مزمدار کے پاس ہے ۔

جنہوں نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس میچ میں260رنز بنا ئے تھے ،وہ عظیم پاکستانی بلے باز جاوید میانداد کے بعد فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری سکو ر کرنے والے دوسرے کم عمر ترین بلے باز بھی بن چکے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی