ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،پی ایچ ایف

ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،پی ایچ ایف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہاکی ورلڈ الیون 18 جنوری کو پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے۔ برسوں بعد انٹرنیشنل کھلاڑی ہاکی کے میدان آباد کریں گے مگر آٹھ روز پہلے بھی کوئی خاص گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، خواہش ہے کہ شائقین ہاکی کو بھی دیکھنے آئیں،پی ایس ایل کا میلہ دو ماہ بعد سجنا ہے مگر اس کی گونج ابھی سے سنائی دے رہی ہے۔ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو صرف دس روز باقی ہیں مگر ہر طرف سناٹا ہے۔ ایونٹ کیلئے میدان سج چکا ہے، ٹکٹوں کا اجرا بھی 2 روز میں ہو گا جس کی قیمت صرف 500 اور1000 روپے ہے۔ ہاکی فیڈریشن کی ایک ہی معصوم خواہش کہ خدارا شائقین میچ دیکھنے ضرورآئیں۔ آئیں۔ ہاکی ٹیم کا مختصر کیمپ کراچی میں سج رہا ہے۔

جبکہ مہمان ٹیم کے خلاف دو میچز 19 اور 21 جنوری کو کراچی اور لاہور میں شیڈولڈ ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...