فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹرافی پاکستان لائی جائے گی

فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹرافی پاکستان لائی جائے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (فیفا) کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی اور پاکستان کے2018کے فٹبال ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے کے باوجود فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان لائی جائے گی۔پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی تو نہ کر سکی لیکن فٹبال کے چاہنے والے ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان میں دیکھ سکیں گے۔فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی 3 فروری کو ایک روز کے لیے پاکستان لائی جائے گی تاہم اس حوالے سے باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لاہور لائی جائے گی جس کی شہر کے دو یا تین مقامات پر تقریب رونمائی کی جائے گی۔

ٹرافی فیفا اور اسپانسر کے تعاون سے پاکستان لائی جا رہی ہے۔ فٹبال ٹرافی پاکستان لانے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم پاکستان میں فٹبال کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور ٹرافی لانے کا مقصد پاکستانی شائقین میں اس حوالے سے شوق پیدا کرنا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...