ای ایف ایل کپ ،مانچسٹر سٹی کی سیمی فائنل میں کامیابی
لندن (نیٹ نیوز ) فٹبال ای ایف ایل کپ کے سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں مانچسٹر سٹی کی تگڑی ٹیم لکی ثابت، برابر میچ کے آخری لمحے کے گول نے فتح دلائی، سنسنی خیز مقابلہ خوب اعصاب پر سوار رہا۔ انگلش سرزمین پر جاری فٹبال کے میگا ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ فرسٹ لیگ میں مانچسٹر سٹی اور برسٹل سٹی کی ٹیمیں مدمقابل دونوں ٹیموں کی طرف سے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے ہوئے۔مانچسٹر کے کھلاڑی کی غلطی نے ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔ چوالیس منٹ پر برسٹل کو پنلٹی ملی، ریڈ نے آسان گول یقینی بنایا جس کے بعد میچ میں نیا سپارک آیا پچپن منٹ پر ڈی برونی کے گول نے حساب برابر کر دیا پھر مقابلے میں زبردست سنسنی آئی۔ میچ کا مقررہ وقت ختم ہونے پر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔میچ کے دوران کئی کھلاڑیوں کو چوٹیں بھی ا?ئیں جس سے تماشائیوں کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی گئیں۔ کھلاڑی ہی نہیں تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں بھی جوش و خروش واضح دکھائی دے رہا تھا۔ اضافی وقت کے آخری منٹ یعنی بالکل آخری لمحے میں اگیرو نے گیند کو جال میں ڈال کر گویا سب کی جان ہی نکال دی، یوں یہ اعصاب شکن مقابلہ مانچسر سٹی نے دو ایک سے جیت لیا۔