ون ڈے کپ، یو بی ایل اورسوئی گیس پہلے سیمی فائنل میں آج مدمقابل

ون ڈے کپ، یو بی ایل اورسوئی گیس پہلے سیمی فائنل میں آج مدمقابل

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کراچی میں جاری قومی ون ڈے کپ کے پہلے سیمی فائنل میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کارپوریشن سے ہو گا۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے شان مسعود بیٹنگ اور خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے صدف حسین باؤلنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں۔ قومی ون ڈے کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔

اور ٹاپ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ میں بیٹنگ کے شعبے میں شان مسعود چھائے ہوئے ہیں، انہوں نے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 473 رنز بنا رکھے ہیں، سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے اسد شفیق 471 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں سکور کیں، واپڈا کے کامران اکمل دو سنچریوں کی مدد سے 445 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، باؤلنگ کے شعبے میں کے آر ایل کے صدف حسین 18 وکٹیں لیکر سرفہرست رہے، ایس ایس جی سی کے احمد جمال 16 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ایس این جی پی ایل کے عمران خالد 15 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...