پانی ترکی و جاپان ٹیکنالوجی کو اپنانے کا اصولی فیصلہ خوش آئند ہے

پانی ترکی و جاپان ٹیکنالوجی کو اپنانے کا اصولی فیصلہ خوش آئند ہے

حکومت پنجاب نے صاف پانی منصوبہ جات ,ویسٹ واٹر اور سینیٹیشن کے منصوبوں میں انقلاب لانے کے لئے ترکی اور جاپان کے انقلابی اقدامات اور تجربات سے مستفید ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے لئے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واٹر اینڈ سینیٹیشن کی سر وسز فراہم کرنے والا ادارہ استنبول واٹر اینڈ سینیٹیشن ایڈمنیسٹریشن ( ISKI)، ادارہ واسا لاہور سمیت پورے محکمہ ہاؤسنگ اور صاف پانی کی صوبائی کمپنیوں کو معاونت فراہم کرے گا اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر7رکنی وفد ترکی کے دارالحکومت استنبول پہنچا ۔ وفد کا ائیر پورٹ پر ترکی کے اعلیٰ حکام نے انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وفد کی سربراہی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کی۔ وفد میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ راجہ شاہد نصر ،مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہدعزیز، چیف ایگزیکٹیو صاف پانی کمپنی ساؤتھ ممبربھی ساتھ تھے۔ وپنجاب حکومت کے وفد نے انڈسٹریل ویسٹ واٹر اور پینے کے صاف پانی کی ٹریٹمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے استنبول کے ادارے ''اسکی'' اور مئیر استنبول سے ملاقاتیں کیں۔ صوبہ بھر میں ویسٹ واٹر اور سینیٹیشن سسٹم میں بہتر ترکی کے حکام سے ان کے تجربات سے مستفید ہوا جا سکے گا اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے حوالے سے بھی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائے گی۔ جبکہ آئندہ دنوں کے دوران ترکی سے پنجاب حکومت خصوصا واسا لاہور کے لئے غیر ملکی امداد سے شروع ہونے والے 6 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے میں بھی فنی مہارت ، تجربات اور مشارت حاصل کی جائے گی۔ اس دوران ترکی حکام سے انڈسٹریل ویسٹ واٹر کو ٹھکانے لگانے اور اس کو زرعی استعمال میں لانے کے لئے بھی بات چیت کی گئی جبکہ مستقبل میں ترکی کے ادارہ '' اسکی'' سے بھی اس حوالے سی کئی معاہدے کئے جائیں گے۔وفد نے استنبول شہر میں پینے کے صاف پانی فرا ہم کرنے والی کمپنی( ISKI)کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ حکومت پنجاب نے صاف پانی منصوبہ جات ,ویسٹ واٹر اور سینیٹیشن کے منصوبوں میں انقلاب لانے کے لئے ترکی کے انقلابی اقدامات اور تجربات سے مستفید ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جس کے لئے استنبول شہر کو واٹر اینڈ سینیٹیشن کی سر وسز فراہم کرنے والے ادارہ استنبول واٹر اینڈ سینیٹیشن ایڈمنیسٹریشن ( ISKI) سے باہمی مشاورت سے تجربات اور فنی مہارت حاصل کی جائے گی۔ '' اسکی'' ادارہ واسا لاہور سمیت ہاوٗسنگ سیکٹرسمیت صوبہ بھر میں عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی بارے اپنے تجربات اور فنی معاونت مہیا کرے گا۔ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پنجاب حکومت نے یہ حق شہریوں کو لوٹانے کیلئے ایک بڑا پروگرام بنایا ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے ۔عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ساؤتھ اور نارتھ پنجاب صاف پانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اس منصوبے کو بہترین ا نداز او رپیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہاہے جبکہ پنجاب کی دیگر تحصیلوں میں بھی اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے کام شروع کر دیا گیاہے۔ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے نیت نیک ہوتو کامیابی قدم چومتی ہے ۔پنجاب حکومت نے ہر منصوبے کے انٹرنل آڈٹ کا نظام بنایاہے اورموثر مانیٹرنگ کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا میکنزم بھی متعارف کرایا گیاہے ۔ اس پروگرام سے عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا جو ا ن کا بنیادی حق ہے ۔ تر کی کے اعلیٰ حکام کی معاونت سے یہ حق صوبے کے عوام کودیا جائے گا۔حکومت کی ہدایت پر '' اسکی ''ادارہ سے متعدد منصوبوں پرعمل در آمد کے لئے عملی جامہ پہنایا گیا۔وفد نے استنبول شہر میں پینے کے صاف پانی فرا ہم کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل اور مئیر استنبول سے ملاقات کی۔ حکومت پنجاب نے صاف پانی کے منصوبوں میں انقلاب لانے کے لئے ترکی کے انقلابی اقدامات اور تجربات سے مستفید ہونے ہونے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ جس کے لئے استنبول کو واٹر اینڈ سینیٹیشن کی سر وسز فراہم کرنے والے ادارہ استنبول واٹر اینڈ سینیٹیشن ایڈمنیسٹریشن سے باہمی مشاورت سے تجربات اور فنی مہارت کے سلسلے میں پلان مرتب کر لیا گیا ہے دونوں ممالک باہمی مشاورت اور تعاون اور وفود کے ذریعے تجربات سے مستفید ہونگے۔اس سلسلے میں جلد اسکی ادارہ کے ماہرین پنجاب کا دورہ کریں گے اور صاف پانی کمپنی کو اپنے تجربات سے مستفید کر کے کائحہ عمل تیار کرینگے۔ تاکہ مستقبل میں پینے کے صاف پانی کو ضائع ہونے سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب جلد پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے گلی ،محلوں اور پٹرول پمپوں پر قائم سروس سٹیشنوں پر پانی کو ضائع ہونے بارے حکمت عملی تیار کرے گی۔ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پنجاب حکومت نے یہ حق شہریوں کو لوٹانے کیلئے ایک بڑا پروگرام بنایا ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے ۔عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ حکومت پنجاب نے صاف پانی منصوبہ جات ,ویسٹ واٹر اور سینیٹیشن کے منصوبوں میں انقلاب لانے کے لئے ترکی کے انقلابی اقدامات اور تجربات سے مستفید ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جس کے لئے استنبول کو واٹر اینڈ سینیٹیشن کی سر وسز فراہم کرنے والے ادارہ استنبول واٹر اینڈ سینیٹیشن ایڈمنیسٹریشن ( ISKI) سے باہمی مشاورت سے تجربات اور فنی مہارت حاصل، ادارہ واسا لاہور سمیت پورے محکمہ ہاؤسنگ اور صاف پانی کی صوبائی کمپنیوں کو معاونت فراہم کرے گا ۔پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پنجاب حکومت نے یہ حق شہریوں کو لوٹانے کیلئے ایک بڑا پروگرام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے ۔عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ساؤتھ اور نارتھ پنجاب صاف پانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اس منصوبے کو بہترین ا نداز او رپیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ماضی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں تاخیر ہوئی ، چند عناصر کی وجہ سے اس پروگرام کو دھچکاپہنچا۔تاہم اب تیزی سے کام کرتے ہوئے اس تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے اورجنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہاہے جبکہ پنجاب کی دیگر تحصیلوں میں بھی اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے کام شروع کر دیا گیاہے۔ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے نیت نیک ہوتو کامیابی قدم چومتی ہے ۔پنجاب حکومت نے ہر منصوبے کے انٹرنل آڈٹ کا نظام بھی بنایاہے اورموثر مانیٹرنگ کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا میکنزم بھی متعارف کرایا گیاہے ۔اس پروگرام سے عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا جو ا ن کا بنیادی حق ہے اور یہ حق صوبے کے عوام کو دینا ہے۔مئیر استنبول اور ڈائریکٹر جنرل '' اسکی''ادارہ استنبول نے حکومت پنجاب کے وفد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔وفد کی آمد کے موقع پر مئیر استنبول اور ڈی جی اسکی نے وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ کو ان کے خیر سگالی دورے کے اختتامی موقع پر یاد گار پینٹنگ کا تحفہ بھی دیا۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جاپان کی ایجنسی جائیکا(JICA)کے تعاون سے صوبائی دارالحکومت میں 105پرانے اور خراب ٹیوب ویلوں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی مکمل کر لیا ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو آرسینک سے پاک صاف پانی ملنا شروع ہو گیا ہے۔18ماہ کی مدت میں مکمل ہونے والے اس منصوبے پر 2ارب30کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں ۔ پنجاب حکومت گزشتہ9برسوں سے صوبے کے عوام کے پینے کے صاف پانی ، تعلیم ، صحت اور دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور یہ حق اسے دینے کے لئے انتھک محنت سے کام کیا گیا ہے۔پینے کے صاف پانی کے بڑے پروگرام پر تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ فیصل آؓباد میں13ارب روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیم مکمل کی گئی ہے جبکہ14ارب روپے کی ایک اور سکیم کا آغاز جلد کیا جا رہا ہے۔صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں برادر اسلامی ملک ترکی کی معاونت بھی حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال ہے۔ہمیں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے وسائل کی ضرورت نہیں۔ 105ٹیوب ویلوں کی تبدیلی جاپان کا شاندار تحفہ ہے، جس پر پنجاب کے عوام اور حکومت انکی شکر گزار ہے۔ پینے کا صاف پانی ہر پاکستانی کو چاہے وہ پنجاب، سندھ، بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کا رہنے والا ہو، اس کا حق ہے اور اب اسے اس حق محروم نہیں رکھا جاسکتا۔انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب پاکستان کے ہرشہری کے گھر میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا۔

مزید : ایڈیشن 2

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...