پہلے کینن فوم چیلنج کپ کیلئے امپائرز اور اسکوررز پینل کا اعلان کردیا گیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)گولڈن سٹار کرکٹ کلب لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے امپائرز اور اسکوررکے پینل کااعلان کردیا گیا ،پینل میں پی سی بی ایلیٹ پینل کے ساتھ ساتھ شہر کے نمایاں امپائرز اور اسکورر کو شامل کیا گیا ہے ۔
ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے اعلان کئے گئے امپائرز پینل میں احسن رضا،قیصر وحید،احتشام الحق ،قیصر خان،عرفان دلشاد،ولید یعقوب ،عابد حسین ،ذوالفقار علی ،شاہد دیوان،خرم صدیق،ندیم فاروقی،اشرف بھٹی،رفعت ظہیر،امتیازمومی ،محمدشکیل ،شکیل احمد،گلزار احمد،یاسر جنید ،عارف ملک ،طارق سلمان،کامران خلیل،فرقان بٹ ،ریاض الدین،رب نواز،لیاقت یعقوب ،راناسہیل منظور،وقار لطیف ، راشد ریاض اور ناصر حسین شامل ہیں ۔اسکوررز پینل میں محمد عارف،نجم السعید ،ظہور عالم ،محمدوقار،وارث بشیر،ساجد عثمان ،اکیان خان،شیر باز،محمد بلال اور خالد وحید کے نام شامل ہیں ۔سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی شہباز علی نے پینل میں شامل امپائرز اور اسکوررز کو ٹورنامنٹ کے امپائرزمنیجر تصدق جمال شیخ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...