انڈر 19 ورلڈکپ، چار وں وارم اپ میچ بارش کی نذر ہو گئے


ویلنگٹن (نیٹ نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آخری چار وارم اپ میچز بارش کی نذر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل بدھ کو آخری چار وارم اپ میچز شیڈول تھے جن میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز کا مقابلہ زمبابوے، افغانستان کا مقابلہ نمیبیا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ پاپوا نیو گنی سے تھا تاہم بارش کی وجہ سے ایک بھی میچ نہ کھیلا جا سکا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ منصور رانا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی فٹ اور فوکس ہیں اور ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج کرائسٹ چرچ سے وھانگری جائے گی جہاں ورلڈ کپ کا پہلا میچ 13 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...