آگنیسکا‘گیورجی اور گوریلووا سڈنی انٹرنیشنل کے کوارٹر فائنل میں داخل

آگنیسکا‘گیورجی اور گوریلووا سڈنی انٹرنیشنل کے کوارٹر فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ (نیٹ نیوز) آگنیسکا راڈونسکا، گیورجی اور گوریلووا سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں راڈونسکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی بیلس کو 7-6 اور 6-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اٹلی کی گیورجی نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو زبردست مقابلے کے بعد زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، آسٹریلیا کی گوریلووا نے ہم وطن کھلاڑی سمانتھا سٹوسر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز پایا۔جان مارٹن ڈیل پوٹرو، ڈیوڈ فیرر، روبن ہاس، باٹسٹا ایگٹ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔