کویونگ کلاسک ، عالمی نمبر ایک رافیل نڈال پہلی آزمائش میں ناکام
میلبورن (نیٹ نیوز) سربین سٹار نوویک جوکووچ نے کویونگ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ایونٹ پہلے راؤنڈ میں کامیابی کے ساتھ نئے سیزن میں جاندار آغاز کیا، عالمی نمبر ایک رافیل نڈال پہلی آزمائش میں ناکام رہے۔ کویونگ کلاسک کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میچز میں بارہ مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن جوکووچ نے آسٹریا کے ڈومنک تھائم کو 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر چھ ماہ بعد ٹینس کورٹس میں جاندار واپسی کی، فتح کے بعد جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کا عندیا بھی دے دیا۔
ایک اور میچ میں عالمی نمبر ایک ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کو حریف فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔