2017میں ون ڈے کر کٹ، بھارت نے سب سے زیادہ سیریز جیتیں

2017میں ون ڈے کر کٹ، بھارت نے سب سے زیادہ سیریز جیتیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)2017سال بھر کے دوران مجموعی طورپر32ون ڈے سیریز/ٹورنامنٹس کھیلے گئے جن میں بھارت اور سری لنکا نے سب سے زیادہ سات سات سیریز میں حصہ لیا۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق ون ڈے کرکٹ کے اعتبار سے گزشتہ بارہ ماہ سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کیلئے نہایت ہی مایوس کن رہے ، تینوں ٹیمیں سال بھرکے دوران ایک بھی ون ڈے سیریز اپنے نام نہ کرسکیں۔ بھارتی ٹیم سال کی بہترین ٹیم ثابت ہوئی جس نے ماسوائے چیمپئنزٹرافی کے سبھی سیریزاپنے نام کرتے ہوئے دھاک بٹھائی جبکہ انگلینڈنے6 میں سے 4 سیریز اپنے نام کرکے2017 کو اپنے لئے یادگار بنایا۔گزشتہ بارہ ماہ پاکستان کرکٹ کیلئے نہایت ہی شاندار رہے۔جس نے سال میں کھیلی گئی 4 سیریزمیں سے 3اپنے نام کیں۔ جنوبی افریقہ نے 5میں سے3سیریز ،نیوزی لینڈ نے 6میں سے 3سیریز،آسٹریلیا نے 4میں سے ایک،افغانستان نے4میں سے 2 سیریز جیتیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...