پاکستان پولو کپ،زرعی ترقیاتی بینک نے اولمپیاء کیمیکل کو ہرا دیا


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ 2018ء کے تیسرے روز زرعی ترقیاتی بینک نے اولمپیاء کیمیکل کو زبردست مقابلے کے بعد 4-3 سے ہرا دیا۔ تیسرے دن زرعی ترقیاتی بینک اور اولمپیاء کے درمیان میچ کے پہلے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں زرعی ترقیاتی بینک نے دو گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ چوتھے چکر میں اولمپیاء کی طرف سے صرف ایک گول سکور کیا گیا۔ اس طرح زرعی ترقیاتی بینک نے اولمپیاء کیمیکل کی ٹیم کو 4-3 سے ہرا دیا۔ زرعی ترقیاتی بینک کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین جبکہ راجہ ارسلان نجیب نے ایک گول سکور کیا۔ اولمپیاء کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے دو جبکہ آغا موسی نے ایک گول سکور کیا۔ آج دوپہر دو بجے بی بی جے پائپ کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے جبکہ دوپہر تین بجے آرمی کا مقابلہ ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...