تعلیمی کارکردگی ، لاہور 30ویں سے ساتویں نمر پر پہنچ گیا ، 36اضلاع کی رپورٹ جاری


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پروگرام مینجمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (PMIU)نے پنجاب کے تمام 36اضلاع کی تعلیمی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، پنجاب کے سکولوں کی تعلیمی کارکردگی میں لاہور چند ماہ میں 30 ویں سے ساتویں نمبر پر آگیا۔ تعلیمی در جہ بندی میں اوکاڑہ پہلے بھکر دوسرے اور جہلم تیسری تیسرے نمبر پر رہا ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی پی ایم آئی یو کی جانب سے پنجاب کے ڈسٹرکٹ میں قائم سکولوں کی کارکردگی کے حوالے سے ایہک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں ضلع لاہو 30 ویں پوزیشن پر تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ایم آئی یو کے پاس تعلیمی اداروں کی جانچ پڑتال اور تعلیمی کارکردگی کو جانچنے کا کوئی موثر نظام موجود نہیں اور اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ حالیہ جس رپورٹ کو جاری کیا گیا ہے اس میں ضلع لاہور کو تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے7ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے جبکہ صرف چار ماہ قبل ایک حکومتی رپورٹ میں ضلع لاہور 30ویں پوزیشن پر تھا ۔ماہرین تعلیم کے مطابق ان چار ماہ میں لاہور میں ایسا کیا ہو گیا کہ اچانک اس کو تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے 30ویں سے سات ویں پوزیشن پر کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ پی ایم آئی یو کی جاری رپورٹ میں حافظ آباد چوتھی، اٹک پانچویں، لیہ چھٹی، چکوال آٹھویں، ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں اور گجرات دسویں پوزیشن پر ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شیخورہ بارہویں، جھنگ تیرہویں، خانیوال چودہویں، ساہیوال پندہوریں، پاکپتن سولہویں اور ملتان سترہویں نمبر پر ہے جبکہ ننکانہ اٹھارویں، سرگودھا انیسویں، وہاڑی 20 ویں، بہاوپور اکیسویں، چنیوٹ22 ویں ، فیصل آباد 23 ویں اور ڈی جی خان آخری نمبر پر آگیا۔پنجاب حکومت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو تعلیمی کارکردگی میں نمایاں ٹاپ 5 پوزیشن حاصل کرنے والے ڈسٹرکٹ کے اساتذہ کو 2 ماہ کی بونس سیلری دینے کا احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ٹاپ 5 ڈسٹرکٹ کو اساتذہ کی 2 ماہ بونس سیلری دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
تعلیمی کارکردگی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...