کوئٹہ دھماکہ قابل مذمت،دہشتگردوں کا انجام قریب ہے،پرویز ملک


لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیز ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں اب یہ آخری سانسیں لے رہے ہیں،چکوال کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی سے ن لیگ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے،اور نتائج سے مخالفین کی نیندیں آڑ گئی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، ہر سطح پر عوام کی سپورٹ نوازشریف کے ساتھ ہے۔

، سیاسی رہنماؤں کو ووٹ کے ذریعے آنا چاہیے،سیاست کھیل تماشا نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے، سیاست کو تماشا بنانے والے شعبدہ بازوں اور ان سیاسی عناصر کے عزائم نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے،عوامی خدمت سے عاری ان سیاستدانوں نے صرف عوام کا وقت ضائع کیا ہے اور پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے ان عناصر کو اپنے منفی طرز عمل کا حساب دینا ہوگا اور 2018ء کے عام انتخابات میں ان دھوکے بازوں کوایک بارپھرہزیمت کا سامنا کرنا پڑیگا اوربا شعور عوام ترقی کے مخالفین کی منفی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عہدیداروں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی میاں مرغوب، چوہدری شہباز،اسد اشرف ، عامر خان ، ڈپتی میئر نذیر خان سواتی ، میاں طارق ، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال،رانا احسن شرافت،عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...