گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 36گرفتار ، 14کو جیل بھیج دیا گیا


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے746مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر20دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 33,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،36افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر38افراد کو گرفتار کروایا گیا۔14افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو گرانفروشوں کے خلاف ایسے کریک ڈاؤنوں میں مزید شدت لانی چاہیے،انہوں نے کہا کہ گرانفروش عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارتے ہیں۔شہریوں نے مزید کہا کہ قوانین مزید سخت بناتے ہوئے سزاؤں اور جرمانوں کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیاجائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...