دوتہائی سے زائد گھرانے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں،ناصر رمضان

دوتہائی سے زائد گھرانے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں،ناصر رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجرنے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال(یونیسیف) کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں دو تہائی سے زائد گھرانے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور ہر سال تقریباً53ہزار سے زائدپاکستانی بچے آلودہ پانی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔زہریلے پانی کی وجہ سے ٹائیفائڈ، ہیضہ، پیچش اور ہیپاٹائٹس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔

ملک میں30سے40فیصد اموات بھی مضر صحت پانی کے باعث ہورہی ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ لاہور کے زیر استعمال دریائے راوی بھی فیکٹریوں کے فضلہ سے آلودہ ہونے لگا ہے ۔جبکہ زیر زمین پانی بھی آلودہ ہورہا ہے جس میں آرسینک کی مقدار میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو میٹروٹرین ،میٹروبس سے زیادہ اہم پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہے ۔جس کی عوام کو سخت ضرورت ہے۔
ناصر رمضان