رانا ثنااللہ کے بیانات،تحریک لبیک کی حکومت کو مناظرہ کی پیشکش

رانا ثنااللہ کے بیانات،تحریک لبیک کی حکومت کو مناظرہ کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چیئر مین تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاتحریک لبیک یارسول اللہﷺ حکومت کوراناثنا اللہ کے متنا زء بیانات پر علمی مناظرہ و مکا لمہ کی پیش کش کرتی ہے۔ اسلام اور آ ئین پاکستان سے رانا ثناء کے متصادم بیا نات کو دھونس دھا ندلی اور اقتدار کے اثر و رسوخ سے چھپا یا نہیں جا سکتا۔ہمارے کو ئی ذاتی مقاصدیا مفادات نہیں ہیں ہم خود ہی نہیں ہمارا ایک ایک کارکن بھی ناموس مصطفیﷺ کی پاسبانی اور نظام مصطفی ﷺ کی حکمرانی کیلئے اپنی زند گی وقف کر چکا ہے ۔تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ سالوں کا سفر اللہ تعالیٰ کے فضل سے مہینو ں میں طے کر رہی ہے۔ہم بہت جلد اپنے قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاظالم حکومت کی ڈوبتی ہو ئی کشتی کو سہارا دینے والے علما ء مشائخ کو اپنی آ خرت کی فکر کر نی چاہئے ۔ہم 13جنوری کو لاہو ر میں حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں ہو نے والے تاجدار ختم نبوت مارچ کی بھر پور حمائت کرتے ہیں۔ قصور میں بچی سے زیادتی کرنے والو ے مجرموں کو سخت سزا دی جائے اور فائر نگ کر نے والوں کو گرفتار کیا جائے۔