قصور واقعہ،پولیس افسران کے خلافبھی کارروائی ہو گی

قصور واقعہ،پولیس افسران کے خلافبھی کارروائی ہو گی

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے قصور کے علاقے میں 8 سالہ معصوم بچی کے قتل کے واقعہ پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے قتل کے ملزم قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے۔ غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی ضرور ہوگی۔

خلیل سندھو

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...