ملکی خزانہ بچانے کیلئے کرپٹ عناصر کے ہاتھ باندھنا ہونگے

ملکی خزانہ بچانے کیلئے کرپٹ عناصر کے ہاتھ باندھنا ہونگے

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ قومی خزانہ بچانے کیلئے کر پٹ عناصر کے ’’ہاتھ بندھنا ‘‘ہی ہوں گے ‘ قوم ‘‘چور مچائے شور ‘‘ کی پالیسی والوں کے جھانسے میں نہیں آئیگی ‘اداروں کو دھمکیاں دینے والے بتائے وہ کس کے مفاد کی بات کر رہی ہیں ؟‘ملک میں 4سال تک وزیر خارجہ نہ ہونے سے بڑی خارجہ پالیسی کی ناکامی کوئی اور نہیں ہوسکتی ‘دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے زیادہ کسی اور نے قر بانیاں نہیں دیں دنیا کو بھی اس کو تسلیم کر ناہوگا ۔شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف آئندہ عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر رہی ہے انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ہم کامیاب ہوں گے اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کو سب سے زیادہ کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور بے روگاری جیسے مسائل نے پہنچایا ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے تحر یک انصاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں فل ٹائم وزیر خارجہ ہو مگر بدقسمتی سے پاکستان میں چار سال تک کوئی وزیر خارجہ نہیں رہا جسکی وجہ سے ہم خارجہ پالیسی کے محاذ پر مکمل ناکام رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...