سوئس بینکوں میں محفوظ پاکستانیوں کے پیسے واپس لائے جائیں

سوئس بینکوں میں محفوظ پاکستانیوں کے پیسے واپس لائے جائیں

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کے حکام کی جانب سے سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی طرف سے جمع کروائی گئی رقوم کی بابت18جنوری سے معلومات کے تبادلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے اربوں روپے کی رقوم جمع ہیں اور یہ رقم ملک سے لوٹ مار کے ذریعے بیرون ملک لے جاکر سوئس بینکوں میں جمع کروائی گئی ہیں اس لیے سوئس بینکوں میں جمع پاکستانیوں کی رقوم واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں اور اس خطیر رقم کو پاکستان پر واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کیا جائے ۔

کامران سیف

مزید : میٹروپولیٹن 1