تاجروں کے تمام بنیادی مسائل کا حل وقت کی ضرورت ہے

تاجروں کے تمام بنیادی مسائل کا حل وقت کی ضرورت ہے

لاہور (کامرس رپورٹر ) تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ لاہور کے نائب صدرعامر احسان بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تاجروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کاحل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے موجودہ حکومت کی جانب سے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے گئے۔ لاہور بھرکی مارکیٹیں مسائل کی آماجگاہ بن گئی ہیں ۔ تاجروں کے مسائل بجائے حل ہونے کے ردی کی ٹوکری کی نظر ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ لاہو ر بھر کی مارکیٹوں میں اپنے تاجر بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

عامر احسان

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...