سانحہ قصور،حناپرویز،سعدیہ سہیل اور شعیب صدیقی کی تحاریک التواء جمع

سانحہ قصور،حناپرویز،سعدیہ سہیل اور شعیب صدیقی کی تحاریک التواء جمع

لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ، تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور شعیب صدیقی نے قصور میں 8سالہ زینب نامی بچی سے بد اخلاقی کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی۔گزشتہ چند ماہ میں 10بچیوں کو بد اخلاقی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ایک منظم گروہ قصور میں کئی ماہ سے سرگرم ہے ایسے واقعات انسانیت کی توہین ہے۔قصور شہر میں بڑھتے واقعات بچیوں کے والدین کیلئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں ۔جبکہ اکثر والدین اپنی بچیوں کو سکول بھیجنے سے بھی گھبرا رہے ہیں۔لہذا یہ ایوان ایسے گھناؤنے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

حنا پرویز،سعدیہ سہیل

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...