عوامی احتجاج پر گولیاں برسانا حکومت کا وطیرہ بن گیا،ثروت قادری


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ، ڈاکٹر عمران مصطفی ، ڈاکٹر شاہد حسین ، ڈویثرنل صدر علا مہ مجاہدعبد الرسول خان ، سردار محمد طاہرڈوگر نے قصور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو سیاسی ڈھال اور ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے قصور کا واقعہ اور ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال درندگی کی بدترین مثال ہے 7 سالہ بچی زینب کے ساتھ بد فعلی اور قتل کے ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزاد ی جائے زینب کے والد ین کے ساتھ پوری ہمدردی ہے سیاسی اور نظریاتی اختلافات کا انتقام پنجاب پولیس کے ذریعے لینا قابل تشویش ہے مسلم لیگ (ن ) نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور فیض آباد چوک سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، عوام کے احتجاج پر گولیاں برسانا اور جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالنا پنجاب حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے قصور واقعہ پر فوری غیر جانبدارانہ عدالتی کمیشن بنایا جائے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ماڈل ٹاؤن اور فیض آباد چوک میں پنجاب حکومت نے پولیس کے ذریعے فرعونیت کا کھیل کھیلا ہے اسی طرح قصور میں واقعہ کو دہرا کر پنجاب حکومت نے دہشت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے ۔ 13 جنوری کو لاہور میں پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں سنی تحریک بھر پور شرکت کرے گی اب صرف رانا ثناء کو نہیں بلکہ پوری حکومت کو گھر جانا ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...