جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اتحاد امت علماء کنونشن آج ہو گا


لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بنی مہربان ﷺ کی امت کو وحدت، اتفاق و اتحاد کی لڑی میں پرونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی لاہو رکے زیر اہتمام آج دوپہر 1بجے الحمراء ہال میں"اتحاد امت علماء کنونشن "کا انعقاد کیا جا رہاہے جس کی صدارت شیخ القرآن الحدیث مولانا عبدالمالک صدر جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کریں گے اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے تنا ظر میں اتحاد امت کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔اتحاد امت علماء کنونشن میں جماعت اسلامی کی مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قیادت سمیت ضلع لاہور کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ، دینی اداروں ، دینی مدارس ، دینی جماعتوں اور روحانی خانقاہوں کی ممتاز شخصیات خصوصی شرکت و خطاب فرمائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی لاہور میں اتحاد امت علماء کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر جمعیت اتحاد علماء لاہور مولانا مختار احمد سواتی ، ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد علماء لاہور قاری عطاء الرحمن اور منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور قاضی مامون الرحمن و دیگر موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہدنے مزید کہا کہ موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں اتحاد امت کے لیے کوشش کرنا بہت بڑی خدمت ہے۔
ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...