دہشتگرداپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے،شفقت پاندہ

دہشتگرداپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے،شفقت پاندہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوا ئزر ٹو شکایت سیل پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے رہنما شفقت حسین پاندہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے کے اور کہا ہے کہ دہشت گرداپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے،میاں نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت ہیں، جب قوم اندھیروں اورمشکلات میں تھی تو مخالفین منفی اور انتشار سیاست میں مصروف تھے اور بدقسمتی سے ان سیاسی عناصر نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی۔ ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کو جواب دینا پڑیگا۔ سابق کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مارسے ملک و قوم کے مسائل میں اضافہ ہوا اور قومی وسائل کی لوٹ مار کرکے غریب قوم کا خون چوسا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو پروان چڑھایا ہے۔ دھرنوں کے ذریعے ملک و قوم کے قیمتی وقت کو بلاجواز ضائع کیا گیا۔
شفقت پاندہ